ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس پی آفس لیاقت آباد میں سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل کا افتتاح

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایس پی آفس لیاقت آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل (CIC) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل، ایس پی انویسٹیگیشن سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

بھارت نے دل کے مریض پاکستانی بچوں کو وطن واپس بھیجا، والد کا مودی سرکار پر سخت ردعمل، اے ایف آئی سی میں علاج جاری

نئے قائم شدہ تفتیشی سیل میں آئی ٹی لیب، انٹروگیشن روم، کمرۂ گواہان اور کانفرنس روم جیسی اہم سہولیات دستیاب ہیں۔ اس سیل کا مقصد ویسٹ زون کے تفتیشی عمل کو مؤثر اور جدید بنانا ہے تاکہ جرائم کی تحقیقات میں بہتری لائی جا سکے۔

تقریب کے دوران پولیس چیف نے تفتیشی اور ٹیکنیکل افسران سے ملاقات کی، ان سے مقدمات کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی نے ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور افسران کو نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت دی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس پی آفس لیاقت آباد میں سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!