بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ہلاک افراد سے اسلحہ اور نقدی برآمد
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے جدید اسلحہ، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رقم میں عام بلوچ شہریوں سے مبینہ طور پر لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔