بھارت نے دل کے مریض پاکستانی بچوں کو وطن واپس بھیجا، والد کا مودی سرکار پر سخت ردعمل، اے ایف آئی سی میں علاج جاری

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شاہد احمد نے بھارت کی جانب سے اپنے دو دل کے مریض بچوں کو علاج کے دوران واپس پاکستان بھیجنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور نریندر مودی کی پاکستان مخالف پالیسیوں کا حصہ ہے، جس میں انسانیت کو نظر انداز کر دیا گیا۔
گجرات میں بے موسمی طوفان اور بارشوں سے تباہی، 14 افراد ہلاک، فصلوں کو شدید نقصان

شاہد احمد نے بتایا کہ ان کے دو بچے پیدائشی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ انہیں سات سال کی طویل جدوجہد کے بعد بھارت کا میڈیکل ویزا ملا، اور وہ 21 اپریل 2025 کو بچوں کے علاج کے لیے بھارت کے شہر فرید آباد پہنچے۔ 22 اپریل کو بچوں کے ابتدائی ٹیسٹ مکمل ہوئے اور 23 اپریل کو ڈاکٹروں نے سرجری کا شیڈول طے کیا، لیکن اگلے ہی دن 24 اپریل کو بھارتی فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (FRRO) کی جانب سے فون پر اطلاع دی گئی کہ انہیں 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنا ہوگا۔

شاہد احمد نے کہا:

"نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں، صرف انسانیت کا نقصان ہو رہا ہے۔ ہندو مذہب بھی انسانیت کا درس دیتا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی حکومت نے ان کے بچوں کے علاج کو درمیان میں روک کر غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کیا۔ پاکستان واپس آنے کے بعد آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) میں ان بچوں کا علاج جاری ہے۔

AFIC کے ڈاکٹر محبوب سلطان نے بتایا کہ دونوں بچے — 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منساپیدائشی دل کی بیماری Tetralogy of Fallot میں مبتلا ہیں۔

"دونوں بچوں کے دل میں سوراخ ہیں اور پھیپھڑوں کی نالیاں کمزور ہیں۔ علاج مرحلہ وار سرجریز کے ذریعے کیا جائے گا، اور پہلا مرحلہ آئندہ چند دنوں میں مکمل ہوگا۔”

بریگیڈیئر خرم اختر نے کہا کہ

"یہ پیچیدہ بیماری ضرور ہے، مگر ہم بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج کر رہے ہیں اور ماضی میں بھی کئی کامیاب کیسز ہو چکے ہیں۔”

شاہد احمد نے آرمی چیف اور AFIC کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

"یہاں ہمیں ہر ممکن سہولت اور تحفظ دیا جا رہا ہے، ہمارے بچوں کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔”

61 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت نے دل کے مریض پاکستانی بچوں کو وطن واپس بھیجا، والد کا مودی سرکار پر سخت ردعمل، اے ایف آئی سی میں علاج جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!