تھانہ گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر رکشہ اسٹینڈ بلاک 5 میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو جوئے میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی پولیس کو گشت کے دوران مخبر خاص کی اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس پی آفس لیاقت آباد میں سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل کا افتتاح
پولیس موقع پر پہنچی تو تین افراد کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:
ٹیپو سلطان ولد بلال حسین
منیر ولد نور محمد
اصف ولد عبدالرؤف
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کی جامع تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے نقد رقم اور جوئے کی پرچیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 228/2025 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ کے تحت تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔