ایس سی او سمٹ سے قبل اسلام آباد کے ہوٹلوں کی بہتری کا فیصلہ، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس سی او سمٹ سے قبل اسلام آباد کے ہاسپٹیلٹی سیکٹر کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام زیرِ تعمیر ہوٹلوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔ ہوٹلوں کی تزئین و آرائش اور معیار بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ہوٹلز کو بین الاقوامی ہوٹل چینز سے منسلک کرنے کے لیے روابط قائم کیے جائیں۔

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر عالمی معیار کا ہوٹل

اجلاس میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کو بین الاقوامی معیار کے ہوٹل میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے ساتھ ملحقہ عمارت میں عالمی معیار کا مال تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر تعمیراتی کام کا آغاز یکم جنوری سے ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ہوٹل انڈسٹری کے لیے تربیتی کورسز شروع کرنے کی ہدایت

محسن نقوی نے کہا کہ ہاسپٹیلٹی سیکٹر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعلقہ تربیتی اداروں کے تعاون سے خصوصی کورسز شروع کیے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نئے ہوٹلز فعال ہونے سے پہلے تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش اور نئے ہال کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

One thought on “ایس سی او سمٹ سے قبل اسلام آباد کے ہوٹلوں کی بہتری کا فیصلہ، محسن نقوی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!