عالمی یومِ آب پانی کے تحفظ اور پائیدار انتظام پر میئر کراچی کا عزم

میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عالمی یومِ آب کے موقع پر پانی کے تحفظ اور پائیدار انتظام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لہٰذا پانی کے ضیاع کو روکنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
سندھ حکومت کا بڑا اقدام: اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جدید منصوبہ شروع

کراچی میں پانی کی فراہمی اور بہتری کے اقدامات

میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں پانی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے اہم منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے منصوبے کے ساتھ ساتھ، حب کینال منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، جو 14 اگست 2025 تک یومیہ 40 ملین گیلن اضافی پانی فراہم کرے گا۔

جدید کلورینیشن اسٹیشنز اور پانی کی نئی لائنیں

پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے 29 جدید کلورینیشن اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں، جن پر 290 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ علاوہ ازیں، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور اولڈ پپری مین پر پانی کی نئی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں، تاکہ پرانی لائنوں سے پانی کا ضیاع روکا جا سکے۔

مستقبل کے لیے پائیدار پانی کی حکمتِ عملی

مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے وسائل کو جدید اور موثر انداز میں استعمال کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو بھی پانی وافر مقدار میں میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے کفایت شعاری سے استعمال کو دینی، معاشرتی اور قومی فرض سمجھنا چاہیے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “عالمی یومِ آب پانی کے تحفظ اور پائیدار انتظام پر میئر کراچی کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!