کراچی (اسٹاف رپورٹر): مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللّٰہ اور اسمائیل ہنیہ کی شہادت نے تحریک القدس کو مزید تقویت دی ہے۔ شہدائے راہِ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ طوفان الاقصیٰ فلسطینی عوام کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے۔
اسلام آباد: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کے موقع پر منعقدہ اتحاد امت کانفرنس و دعوتِ افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریکِ فلسطین جاری رہے گی، پاکستانی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔
امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ ہم امام عالی مقام کے پیروکار ہیں اور القدس کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اتحاد امت کانفرنس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں:
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد
پاکستان تحریک انصاف PS-92 کے ایم پی اے واجد حسین
جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ حارث میؤ
اپوزیشن لیڈر کورنگی ٹاؤن وسیم وارث
ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما صادق جعفری، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن
شعبہ تبلیغات کے رکن علامہ حیات عباس نجفی
نشر و اشاعت سیکریٹری کراچی ڈویژن معمبر رضا
وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر حسن رضا
عزاداری ونگ ضلع شرقی کے حسن کاظمی
کانفرنس کے اختتام پر علامہ صادق جعفری نے دعائیہ کلمات کے بعد تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ضلع صدر عمران نقوی و ان کی کابینہ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔