اسلام آباد: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم اور کالعدم تنظیموں کی حمایت میں مواد شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت منی لانڈرنگ کے خاتمے اور رئیل اسٹیٹ ریگولیشن پر اہم اجلاس

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے، جسے بنی گالا اسلام آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ کے دوران ملزم نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا، تضحیک آمیز اور گمراہ کن مواد پھیلایا، جبکہ وہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں بھی ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم کے علاوہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی مسلسل سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!