نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات، سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شبمن گل اور بابر اعظم کی بالادستی برقرار، روہت شرما اور کلدیپ یادو کی ترقی

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

نواز شریف نے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان کی کارروائی مؤثر انداز میں چلانے پر اسپیکر سردار ایاز صادق کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے مسائل کے حل سے غرض ہے، نہ کہ ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور احتجاجی سیاست سے۔

نواز شریف نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے "کسٹوڈین آف دی ہاؤس” کے طور پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم تحریک انصاف کے غیر لچکدار رویے کے باعث یہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

ملاقات میں نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی مفاد میں مؤثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال پارلیمنٹ ہی ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کی ضامن ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی، پارلیمانی ایجنڈے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آئندہ اقدامات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات، سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!