پشاور ہائی کورٹ: خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع، وزارت داخلہ اور نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب

پشاور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کی صدارت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔
نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات، سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، اس لیے مزید مہلت دی جائے تاکہ رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری زیر التوا ہے۔

اسی دوران نیب کے پراسیکیوٹر سرتاج خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی رپورٹ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوئی، جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی، عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔

فریقین کے مؤقف سننے کے بعد عدالت نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل 2025 تک توسیع کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور نیب کو ہدایت دی کہ خدیجہ شاہ کے خلاف درج تمام مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کی جائیں۔

56 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!