شکارپور: گڑھی یاسین میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، اہم کامیابی، بدنام ڈاکو اعجاز بروھی پانچ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے پیش

شکارپور پولیس اور سندھ رینجرز کی گڑھی یاسین کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آپریشن کے دوران اعجاز بروھی اپنے پانچ ساتھیوں سمیت جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے سامنے سرنڈر ہوگیا۔ اس اہم کاروائی کی قیادت ایس ایس پی شکارپور شاھزیب چاچڑ اور رینجرز و حساس اداروں کے افسران نے کی۔

ناظم آباد میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور احمد سومرو اور ایس ایچ او گڑھی یاسین کی نگرانی میں جاری مسلسل آپریشنز اور ریڈز کے باعث جرائم پیشہ افراد کیلئے زمین تنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ مجرم ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والوں میں اعجاز بروھی، گلزار بروھی، اسلم بروھی، خادم بروھی، راجا بروھی، اور نادر بروھی شامل ہیں۔ اعجاز بروھی کے خلاف قتل، ڈکیتی، دہشتگردی، اور پولیس مقابلوں سمیت 19 مقدمات درج ہیں۔ دیگر افراد پر بھی متعدد سنگین مقدمات زیر سماعت ہیں۔

ایس ایس پی شاھزیب چاچڑ کے مطابق آپریشن کا مقصد کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل پاک کرنا ہے، اور یہ کارروائیاں آخری ڈاکو کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈال کر قانون کی راہ اپنائیں گے، انہیں قانونی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “شکارپور: گڑھی یاسین میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، اہم کامیابی، بدنام ڈاکو اعجاز بروھی پانچ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!