مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا رات گئے دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ، عوام سے ملاقات

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے لیاری کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ واٹر بورڈ کے ایم ڈی اسداللہ خان اور مختلف یوسی چیئرمینز بھی موجود تھے۔
شکارپور: گڑھی یاسین میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، اہم کامیابی، بدنام ڈاکو اعجاز بروھی پانچ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے پیش

مئیر کراچی نے لیاری میں سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کی ہدایت دی۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا میں سیوریج نظام میں واضح بہتری آئی ہے اور لیاری سمیت مختلف علاقوں میں پانی و سیوریج کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

مئیر کراچی نے لیاری کی مختلف یوسی میں پانی صاف کرنے کے پیور پلانٹس کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا۔

علاقے کے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے بعد مئیر کراچی نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور عوام میں گھل مل گئے۔

62 / 100

One thought on “مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا رات گئے دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ، عوام سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!