بلوچستان پی پی ذرائع کے مطابق، بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام ہو گئیں، اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
مصطفیٰ اغواء و قتل کیس: مقتول کی والدہ کے سنسنی خیز انکشافات، ایس ایس پی علی حسن پر الزامات
ذرائع نے بتایا کہ علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے سرگرم تھے اور انہوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات پیش کی تھیں۔ تاہم، بلوچستان کے ایم پی ایز نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو بلوچستان میں کسی بھی قسم کے ایڈونچر سے بچنے کا مشورہ دیا۔
پی پی ذرائع کے مطابق، ایم پی ایز اور وزراء نے پی پی قیادت سے ملاقات کر کے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ علی حسن زہری بلوچستان میں پارٹی کی نیک نامی کے لیے مسئلہ بن رہے ہیں۔
وزراء اور ایم پی ایز نے مشورہ دیا کہ بلوچستان کی سیاست کو سندھ کی طرح چلانے کی کوشش کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اور علی حسن زہری پر الزام لگایا کہ وہ وزارتوں اور اضلاع میں مداخلت کر رہے ہیں۔
پی پی قیادت نے ایم پی ایز کو ہدایت دی کہ وہ بلوچستان حکومت کو مضبوط کرنے پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ علی حسن زہری بلوچستان کے ضلع حب سے رکن اسمبلی منتخب ہیں اور وہ بلوچستان کے وزیر زراعت ہیں۔