کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانوں کی حدود میں سیاہ شیشے (ٹنٹڈ گلاس) اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بھرپور کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں
گلبہار پولیس کی کارروائی
گلبہار پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ایک مشتبہ گاڑی کو روکا اور ملزم احسن ولد نور محمد کو حراست میں لے لیا۔
گاڑی: AQT-280 (بلیک کلر)
مقدمہ نمبر: 90/2025
جرم: دفعہ 188 تعزیرات پاکستان
تفتیش جاری ہے۔
بلال کالونی پولیس کی کارروائی
بلال کالونی پولیس نے بھی ایک کارروائی کے دوران محمد آصف ولد محمد فاضل کو گرفتار کیا۔
برآمدگی: کار BTG-156، موبائل فون (ٹچ)، 300 روپے نقدی
مقدمہ نمبر: 123/2025
جرم: دفعہ 188 تعزیرات پاکستان
تفتیش جاری ہے۔
نیو کراچی پولیس کی دو کارروائیاں
پہلی کارروائی
دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا:
ممیاز ولد رمضان
وحاج ولد وجیوادین
برآمدگی: کار BMA-0476 (چنگان)، ANA-131 (ہونڈا سوک)، پولیس لائٹس
مقدمہ نمبر: 221-222/2025
جرم: دفعہ 188 تعزیرات پاکستان
دوسری کارروائی
ملزم: وحاج احمد ولد وجیہدین صدیقی
گاڑی: ANA-131 (ٹنٹڈ گلاسز)
مقدمہ نمبر: 222/2025
جرم: دفعہ 188 تعزیرات پاکستان
شریف آباد پولیس کی کارروائی
شریف آباد پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ حبیب احمد خان ولد انوار کو گرفتار کیا۔
برآمدگی: کار BTJ-988 (ٹنٹڈ گلاسز)
مقدمہ نمبر: 99/2025
جرم: دفعہ 188 تعزیرات پاکستان
تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں شہریوں کی سلامتی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین اور گاڑیوں سے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، اور کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔