کراچی – وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور اس کا حل نکالنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی ہدایت پر نہروں کی لائننگ کا کام شروع کیا گیا تھا، خاص طور پر نارا بڑی کینال کی لائننگ مکمل کی جا چکی ہے۔
قائد آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث چھوٹو گینگ کا کارندہ اسلحہ
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ نارا کینال کی لائننگ بیراج سے کی گئی ہے اور اس کی بحالی کے لیے مزید کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں میں گڑھے پڑنے کی وجہ سے پانی کا دباؤ بڑھ رہا تھا اور اس کے حل کے لیے سندھ حکومت نے 185 اسکیمیں مکمل کی ہیں، جن پر 82 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور وہ دریائے سندھ پر کوئی نئی کینال نہیں بننے دیں گے۔ روہڑی کینال کی بحالی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے اور تمام نہروں کو مضبوط کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم کو تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بلا جواز تنقید سے فرق نہیں پڑتا اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اور وفاق کی توجہ قومی شاہراہوں کی خراب حالت پر دلائی گئی ہے۔
وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ موٹر وے پورٹ سٹی سے بننا چاہیے تھا، اور سکھر بیراج کی بحالی کا کام جاری ہے، کیونکہ یہ بیراج اپنی مقررہ مدت پوری کر چکا ہے۔