جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شہدائے فلسطین کی یاد میں شجر کاری مہم، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کی خصوصی شرکت

جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی جانب سے شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اس مہم کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا تھا۔

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بھرپور کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے۔ معصوم بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں بچے یتیم ہو چکے ہیں، اور پناہ گزین کیمپس، ہسپتال تک محفوظ نہیں رہے۔ ہر طرف آہیں، سسکیاں، اور دکھ کی کہانیاں بکھری ہوئی ہیں۔ خوراک اور ادویات کی شدید قلت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، مگر فلسطینی مسلمانوں کا جذبۂ ایمانی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم ممالک اس ظلم کے خلاف خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جو ایک شرمناک رویہ ہے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ جناح یونیورسٹی کی جانب سے شہدائے فلسطین کی یاد میں شجر کاری کا یہ عمل ایک نیک قدم ہے، جو نہ صرف ماحولیاتی بہتری کے لیے ہے بلکہ مظلوم مسلمانوں کے ساتھ جذباتی وابستگی کا اظہار بھی ہے۔

تقریب کے آخر میں چیئرمین محمد یوسف نے طالبات میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، اور بلال گراؤنڈ، سیکٹر 11-B نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شہدائے فلسطین کے لیے ایصالِ ثواب کیا گیا۔

شرکاء نے اس تقریب کو ایک باوقار اور بامقصد اقدام قرار دیا، جو نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ نئی نسل میں شعور اور احساس پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!