کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کا نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت، پاک آرمی نے چیمپئن شپ جیت لی

کراچی: 41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ 10 فروری سے 15 فروری تک کراچی کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہی۔ اس ایونٹ میں مرد اور خواتین باکسرز نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے کیے اور کوالیفائی کرنے والے باکسرز کے مابین فائنل میچز ہوئے۔

پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی مشق نسیم البحر XV کا اختتام، شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

یہ چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے تعاون سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اور قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ چیمپئن شپ میں 300 سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے حصہ لیا، جن میں پاک آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا، ریلوے، کے پی ٹی، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ایچ ای سی اور پاک پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

چیمپئن شپ کے نتائج:

مردوں کی کیٹیگری میں پاک آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان نیوی رنر اپ رہی اور واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی کیٹیگری میں بھی پاک آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب اور واپڈا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے فائنل میچز کی پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے فاتح باکسرز میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ انتہائی کامیاب رہا اور اس کی بدولت پاکستانی باکسرز انٹرنیشنل سطح پر اپنی کامیابیوں کے جوہر دکھائیں گے۔

64 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!