کراچی، 15 فروری 2025: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر XV شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے زبردست مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز تھے، جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
چولستان میں ’گرین پاکستان‘ منصوبے کا آغاز، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت
پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس یرموک کے ہمراہ رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں جزان اور حائل نے فضا اور سطح زمین پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے دونوں بحری افواج کی شاندار حربی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ ہوا۔
اہم نکات:مشق میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مربوط میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل تھے۔فائر پاور مظاہرے میں بحری جہازوں نے زمین اور فضا میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔مشق سے باہمی ہم آہنگی، دو طرفہ تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے عزم کو مزید تقویت ملی۔حال ہی میں مکمل ہونے والی کثیر القومی مشق امن 25 بھی پاک بحریہ کے میری ٹائم سیکیورٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
مشق نسیم البحر XV ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا اور مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔