پاک فضائیہ کی "سپیئرز آف وکٹری 2025” مشق میں کامیاب شرکت، دستہ وطن واپس پہنچ گیا

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ سعودی عرب میں منعقدہ "سپیئرز آف وکٹری 2025” مشق میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔

ڈسٹرکٹ سٹی: موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار

پاکستان ایئر فورس کے اس دستے میں جے ایف-17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئرکرافٹ، جنگی پائلٹس اور تکنیکی عملہ شامل تھا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر وطن واپسی کی نان اسٹاپ پرواز کی، جس دوران فضا میں ایندھن بھرنے کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

مشق میں شرکت کرنے والی فضائی افواج:
اس اہم بین الاقوامی مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان اور قطر کی فضائی افواج نے حصہ لیا، جب کہ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کی ایئر فورسز نے بھی شرکت کی۔

جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری کی شاندار کارکردگی:
پاک فضائیہ کے جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری نے اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس کی تکنیکی اور جنگی مہارت کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق "سپیئرز آف وکٹری 2025” مشق میں پاک فضائیہ کی کامیاب شرکت، اس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

60 / 100

One thought on “پاک فضائیہ کی "سپیئرز آف وکٹری 2025” مشق میں کامیاب شرکت، دستہ وطن واپس پہنچ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!