آزاد کشمیر: پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کی مشترکہ کاوش کے تحت آزاد کشمیر کے علاقے جہلم ویلی کے ساون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں شہداء اور غازیوں کے لواحقین کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کا رئیس گوٹھ میں چھاپہ، دو منشیات فروش گرفتار
ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے ماہرین، جن میں گیسٹرو انٹرالوجسٹ، گائنا کالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور دیگر صحت کے ماہرین شامل تھے، موجود تھے۔
عوام علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
اس کے بعد پاک فوج کی جانب سے ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے فلاحی پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ایک موبائل شکایت سیل قائم کیا گیا، جس میں ویٹرنز کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے گئے۔
پاک فوج کا آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ایسے میڈیکل کیمپس کا انعقاد سال بھر جاری رہتا ہے، جسے مقامی افراد کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔