کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ، مہزور علی کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایس پی صدر، ایس پی کلفٹن، دونوں ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز، اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اگھم کوٹ: امام موسیٰ کاظمؑ کی شہادت کی مرکزی سالانہ عزاداری 26 جنوری کو ہوگی
ایس ایس پی ساؤتھ نے اجلاس کے دوران ما تحت افسران کو جرائم کے خاتمے کے لیے متعدد احکامات جاری کیے، جن میں علاقے کے ہاٹ سپاٹس پر شاہین فورس کی موثر تعیناتی، مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری، اور منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کا آغاز شامل ہیں۔
انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور ایف آئی آر کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی افسر کسی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھے گا۔
اجلاس کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی۔