اگھم کوٹ میں واقع روضہء اطہر بی بی معصومہء سندھ پر 25 رجب المرجب، 26 جنوری بروز اتوار، امام موسیٰ کاظمؑ کی شہادت کے سلسلے میں مرکزی سالانہ عزاداری کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایم نائن ہائی وے کو 4 سے 6 لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ، کمشنر کراچی کے احکامات
روضہء اطہر معصومہء سندھ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عزاداری کا آغاز صبح 10 بجے مرکزی مجلسِ عزا سے ہوگا جس سے علامہ سید آلِ احمد بلگرامی اور دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔ مجلس کے بعد امام موسیٰ کاظمؑ کے تابوت کی برآمدگی ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق عزاداری کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہے گا، جس میں میر امداد علی پیرل تالپور، آغا سید مہر علی شاہ، اور دیگر معروف نوحہ خوان نوحہ خوانی کریں گے۔ سندھ کی معروف ماتمی انجمنیں بھی ماتم داری میں حصہ لیں گی۔
سندھ بھر سے عزاداران کے قافلوں کی آمد متوقع ہے، اور روضہء اطہر معصومہء سندھ پر زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ اس مذہبی اجتماع میں بھرپور شرکت کر سکیں۔