وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس کے ممبران تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

واشنگٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے اہم ملاقات کی۔ کانگریس مین سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے جبکہ کانگریس مین برگمین ری پبلکن پارٹی سے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی آل کراچی تاجر الائنس کے وفد سے ملاقات، تاجران کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

پاکستانی کاکس کے ممبر تھامس رچرڈ سوازی اور کو چیئر جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے امریکی تعاون کو سراہا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کا ایک انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں مزید اشتراک کی خواہش رکھتا ہے۔

کانگریس مین تھامس سوازی نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ملاقات میں 30 اپریل کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کاکس کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

59 / 100

One thought on “وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس کے ممبران تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!