کراچی: ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے، نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس کے ممبران تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

کارروائی کے دوران جیولرز کی دکان سے 48 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار درہم، 6 ہزار ریال اور ایک ہزار کینیڈین ڈالر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ 2 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ ایف آئی اے نے غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم بلال احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

51 / 100

One thought on “کراچی: ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!