وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر سے ملاقات، 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کا اعلان

 وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ اتوار کے روز رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تبت کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ، 53 افراد ہلاک، متعدد زخمی

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے شیخ زید النہیان سے قرض کی ادائیگی میں سرمایہ کاری کی درخواست کی، جس پر اماراتی صدر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شیخ زید نے جنوری کے مہینے میں 2 ارب ڈالر کے واجب الادا قرض کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرمایہ کاری کے امور کو جلد از جلد آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ "ہوم گرون” پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز:
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیے بغیر ملک کی صنعت، زراعت، برآمدات اور تجارت میں ترقی ممکن نہیں۔ اس سلسلے میں کچھ تجاویز زیر غور ہیں، جن پر رواں ہفتے ایک جامع منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ معاشی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

60 / 100

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر سے ملاقات، 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!