(تشکر نیوز) کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 اغواکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق، ملزمان نے 25 دسمبر کو کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے منسلک مغوی محمد ارسلان ولد محمد اقبال کو منگھوپیر کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔
تھانہ مومن آباد پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
اغوا کے دوران، ملزمان نے مغوی کے بائنانس اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔
گرفتار ملزمان میں حارث عرف اشعر ولد افضال صدیقی، محمد رضوان شاہ ولد محمد زاہد شاہ، طارق حسن شاہ عرف عامر ولد سعید احمد شاہ، مزمل رضا ولد اسلم رضا، عمر جیلانی ولد محمد اکرم، عمر ولد محمد ارشاد، اور نعمان رفعت ولد رفعت کاظم شامل ہیں۔
ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق، ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ کارروائی اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کی روک تھام میں اہم پیشرفت ہے۔