کراچی میں گھریلو صارفین کو دن کے اوقات میں گیس کی فراہمی ناپید، ڈاکٹر فاروق ستار کا شدید ردعمل

تشکر نیوز: 31 دسمبر 2024ء – متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو دن کے اوقات میں گیس کی فراہمی معطل ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمشنر کراچی کا ڈپٹی کمشنرز کو آخری وارننگ، قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کا حکم

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہا کہ "کراچی کے کئی علاقوں میں لوگ لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں”، اور یہ صورتحال شہریوں کے لیے نہایت پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے جہاں ہر ادارہ اپنی مرضی کے مطابق جو چاہے وہ کرنے کا اختیار حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کراچی کی 3 کروڑ سے زائد آبادی ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی آبادی ہے، پھر بھی انہیں گیس کی بندش کی صورت میں تکالیف کا سامنا کرایا جا رہا ہے۔”

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ سوال اٹھایا کہ جب شہریوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی تو بھاری بلز کیوں بھیجے جا رہے ہیں؟ "ہمیں بتایا جائے کہ وہ شہری جو بھاری بلز بھر رہے ہیں، انہیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے؟”

انہوں نے وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں دن کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کی بندش پر فوری نوٹس لیں اور گیس فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کریں کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی معطل نہ کی جائے۔

65 / 100

One thought on “کراچی میں گھریلو صارفین کو دن کے اوقات میں گیس کی فراہمی ناپید، ڈاکٹر فاروق ستار کا شدید ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!