...

صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے سفارتخانے آمد

وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور آذربائیجان میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
لاڑکانہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر مزار پر حاضری

انہوں نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران کہا کہ "آذربائیجان میں مسافر طیارے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔”

عبدالعلیم خان نے مزید کہا، "دکھ کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے سفیر سے نہیں بلکہ اپنے بھائی سے اظہار ہمدردی کر رہا ہوں۔ پاکستان اور آذربائیجان برادر اسلامی ملک ہیں اور ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہیں گے۔”

انہوں نے آذربائیجان کے شہریوں اور متاثرہ خاندانوں سے ہر پاکستانی کی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔”

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے عبدالعلیم خان کی آمد اور اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

62 / 100

One thought on “صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے سفارتخانے آمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.