تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ27 دسمبر 2023
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے غیر ملکی کے اغوا میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے افریقی نژاد غیر ملکی اموبی کو اغواء کیا تھاجس کی ایف آئی آر تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے۔ گرفتار ملزم نے غیر ملکی شہری اموبی کو پیسے کے لین دین کے تنازعہ کی وجہ سے اغواء کیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مشتر کہ ٹیم تشکیل دی اور تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے ملزم کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کر کے مغوی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔
گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز