سید نجم رضوی کی جی ڈی اے (GDA)کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم سے ملاقات

 

 

سید نجم رضوی کی جی ڈی اے (GDA)کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم سے ملاقات۔
سردار عبدالرحیم نے لیبر ونگ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے سید نجم رضوی کام کو سراہا
لیبر کے ہر جائز حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے: سردار عبدالرحیم
جی ڈی اے (GDA) کی کمپین کو تیز کر کے عوام تک پیر صاحب پگارا کا منشور پہنچایا جائے: سردار عبدالرحیم
کراچی(تشکُّر نیور اخبار مورخہ 26 دسمبر 2023) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے نائب صدر سید نجم رضوی کی جی ڈی اے (GDA)کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل صفدر عباسی جی ڈی اے کے رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 248 سید نوید عزیز نوری موجود تھے۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے لیبر ونگ کو مزید مضبوط کرنے اور لیبر ونگ کے کام کو سراہا اور ھدایت جاری کی کے لیبر کے ہر جائز حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے جی ڈی اے (GDA) کی کمپین کو تیز کر کے عوام تک پیر صاحب پگارا کا منشور پہنچایا جائے۔ اس موقع پر پر سید نجم رضوی اور نوید شاہ نوری نے سردار عبدالرحیم صاحب ڈاکٹر صفدر عباسی صاحب اور سید نجم رضوی صاحبِ کو اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!