کراچی (تشکر نیوز) – ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق، ملزمان کو کراچی کے تھانہ عیدگاہ اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی، ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت مشتاق اور شاہنواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے مجموعی طور پر 212 گرام آئس برآمد کی، جو وہ لیاری کے مختلف علاقوں میں سپلائی اور فروخت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ منشیات فروشی کا نیٹ ورک شہر کے مختلف حصوں میں سرگرم تھا۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس کی کارروائی سے منشیات فروشوں کی سرگرمیوں میں بڑی حد تک کمی متوقع ہے، اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔