مفتی منیب الرحمن اور سنی تحریک کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، اسلام مخالف سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار

کراچی: مفتی اعظم پاکستان علامہ پروفیسر مفتی منیب الرحمن سے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری اور علامہ بلال سلیم قادری شامی کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جماعت قادریہ جیلانیہ کے روحانی پیشوا، جمعیت مشائخ اہلسنت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر طریقت سید پیر غلام رضوانی شاہ جیلانی، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت تاجدار مکلی، علامہ مولانا محمد اشرف گورمانی اور صاحبزادہ احمد ربانی سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔

پولیس کا کاشف سندھی گروپ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

اس ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال، اسلام دشمن عناصر کی سرگرمیاں، دینی و علمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مفتی منیب الرحمن نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھنا اور سمجھنا ضروری ہے، کیونکہ اسلام مخالف قوتیں اب ہتھیاروں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل سے کہا کہ یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ اسلام مخالف قوتوں نے پوری دنیا میں جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ توہین آمیز ویب سائٹس کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صرف پاکستان پر نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک پر ہو رہا ہے، اور اسلام کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے اسلام دشمن عناصر دنیا بھر میں گمراہی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف قوتوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلمانوں سے جنگ شروع کر دی ہے، اور ہمیں بھی ان کے خلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے اسے "ڈیجیٹل دہشتگردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ دہشت گرد وی پی این (VPN) کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ اپنی شناخت چھپائیں اور وہی ٹیکنالوجی فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لیے بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

 

 

ملاقات میں تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت کو فوری طور پر اس نوعیت کے مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

57 / 100

One thought on “مفتی منیب الرحمن اور سنی تحریک کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، اسلام مخالف سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!