کراچی: پولیس نے پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے کاشف سندھی گروپ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون، نقدی، گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی، عمران خان پر “این آر او” کا الزام
پولیس نے بتایا کہ ملزمان گینگ وار کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی جیسے جرائم میں بھی شامل ہیں۔ ان افراد کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہوچکے ہیں، اور وہ جیل بھی جاچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں۔