پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جو بات چیئرمین پی ٹی آئی کرتے تھے وہی نواز شریف کر رہے ہیں۔
کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ وفاق میں پیسے صوبوں سے جمع ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کمزور کرنے اور صوبائی خود مختاری کو رول بیک کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ اقتدار کی رسہ کشی میں سیاسی جماعتیں آئین پر حملے کا آلہ کار نہ بنیں۔