ایبٹ آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کے ساتھ خصوصی نشست

ایبٹ آباد (تشکر  نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں مختلف اسکولوں، کالجوں، اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں 750 سے زائد افراد شریک ہوئے۔

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے جام شہادت نوش کیا

اس نشست میں شرکاء نے ملک کو درپیش مسائل پر کھل کر سوالات کیے، جس کا ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلی جوابات دے کر حقائق واضح کیے۔ طلبہ و طالبات نے اس موقع پر کہا کہ یہ نشست نہایت مفید رہی، جس سے ان کے شکوک و شبہات دور ہوئے اور حقیقت تک رسائی ممکن ہوئی۔

ایک طالب علم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست خوش آئند ہے، اور یہ ملک دشمن پروپیگنڈے کے تدارک کے حوالے سے کافی سودمند ثابت ہوئی۔” ایک اور طالب علم نے کہا، "اس نشست سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے حقائق کی تلاش ضروری ہے۔”

 

 

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!