ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے جام شہادت نوش کیا

ہرنائی (تشکر نیوز) ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی کی۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا ایئرپورٹ چیک پوسٹوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں فورسز کو علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے روانہ کیا گیا۔ دوران کارروائی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ ڈیوائس کا دھماکہ ہوا، جس میں میجر محمد حسیب شہید ہوگئے۔ 28 سالہ میجر محمد حسیب کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور انہوں نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ ان کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 38 سالہ حوالدار نور احمد بھی شہید ہوگئے۔ شہید حوالدار نور احمد کا تعلق ضلع بارکھان سے تھا، اور انہوں نے 14 سال تک وطن کی حفاظت کی۔ ان کے سوگواران میں اہلیہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قوم کے تعاون سے پُرعزم ہیں۔

62 / 100

3 thoughts on “ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے جام شہادت نوش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!