تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ سرجانی پولیس نے گزشتہ شب ایک پولیس مقابلے کے بعد ملزم جہانگیر احمد ولد محمد اشرف کو زخمی حالت میں جبکہ اس کے ساتھی جمیل احمد کو بلا ضرب گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان کا مزید مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
ضلع وسطی میں انسداد پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر کی والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل
مورخہ 25 اکتوبر کو ملزمان نے سرجانی کے علاقے عبداللہ موڑ کے قریب شہری طاہر کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا۔ اس واردات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1302/2024 دفعہ 392/397/34 کے تحت تھانہ سرجانی میں درج کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم جہانگیر احمد عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ اس کا ریکارڈ درج ذیل مقدمات پر مشتمل ہے:
- مقدمہ الزام نمبر 16/2023، بجرم دفعہ 6/9(3)C نارکوٹیکس تھانہ گلشن معمار۔
- مقدمہ الزام نمبر 84/2024، بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ سرجانی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔