تشکر نیوز: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہ سلیم نے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور لاعلاج مرض ہے، اور اس سے بچاؤ صرف پولیو کے قطروں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یو اے ای کی پاکستان میں بجلی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان
پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ان والدین سے بھی ملاقات کی جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں، اور انہیں اس مہلک مرض کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی صحت اور حفاظت کی ذمہ داری ہم سب پر ہے۔
اس موقع پر ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر ایاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خصوصی پولیو ورکرز گھر گھر جا کر اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، اور ضلع وسطی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ مہم میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔