آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت شکایتی سیل کی کارکردگی اور اصلاحات پر اجلاس

کراچی: سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سربراہی میں شکایتی سیل کی مجموعی کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، اے آئی جیز ایڈمن، شکایتی سیل، آپریشنز اور پی ڈی آئی ٹی کے افسران نے شرکت کی۔

کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کے-4 منصوبے کی پانی کی پائپ لائن چوری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

اجلاس کے دوران اے آئی جی شکایتی سیل نے شرکاء کو شعبے کی مجموعی کارکردگی اور شکایات کے تدارک و ازالے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آئی جی پی شکایتی سیل (سی ایم ایس پورٹل) پر عوام کی جانب سے خطوط، ٹیلی فون، ایس ایم ایس، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات موصول ہوتی ہیں۔

عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے شکایتی سیل کے ٹیلی فون نمبر 1715 پر کال کر سکتے ہیں، جبکہ ای میل (aigcomplaints.cpo@sindhpolice.gov.pk) اور واٹس ایپ نمبر 03141088831 پر بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔ آئی جی پی کمپلین سیل، سی پی او کراچی کو بذریعہ خط بھی شکایات ارسال کی جا سکتی ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تھانوں میں اچھی شہرت کے افسران کی تعیناتی اور شکایات کا بروقت ازالہ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایتی سیل کو پیپر لیس بنا کر خواتین اور بچوں کے حقوق سمیت دیگر مسائل کی ایک جگہ پر وصولی اور ان کے حل کو ممکن بنایا جائے۔

 

 

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اے آئی جی شکایتی سیل کو ہدایت کی کہ شکایتی طریقہ کار کو مزید آسان اور عوام کی رسائی کے قابل بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شکایات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور متعلقہ افسر سے اس کی تعمیلی رپورٹ یا جواب طلبی کو یقینی بنائیں۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!