پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

تشکر نیوز:  پاکستان ریلویز نے مسافروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ ریلویز کے مطابق یہ کمی ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے ساتھ ساتھ تمام پسنجر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں پر بھی لاگو ہوگی۔

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس پر اظہار تشویش

حکام کے مطابق کرایوں میں یہ کمی 23 ستمبر سے نافذ العمل ہوگی، جس سے ملک بھر میں سفر کرنے والے مسافروں کو خاصا فائدہ ہوگا۔

یہ اقدام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد کیا گیا ہے۔ دو روز قبل پنجاب میں بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 سے 220 روپے تک کمی کی گئی تھی۔ مثال کے طور پر لاہور سے کراچی کا کرایہ 4470 روپے سے کم ہو کر 4250 روپے ہوگیا جبکہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1110 روپے سے کم ہو کر 1050 روپے مقرر کر دیا گیا۔

 

 

اس کمی کا مقصد عوام کو مہنگائی کے دور میں سہولت فراہم کرنا اور سفر کو مزید آسان بنانا ہے۔

62 / 100

One thought on “پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!