تشکرنیوز: این ڈی ایم اے نے صوبہ سندھ میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نیا الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق، سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 سے 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد پھر منظرعام پر
الرٹ کے مطابق، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈواللہ یار اور ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر، مٹھی، دادو، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وسائل کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہروں میں سیلابی صورتحال اور نشیبی علاقوں میں زیر آب آنے کے خطرے کے پیش نظر عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔