تشکر نیوز: آرٹس کونسل کراچی میں سندھ ہسٹوریکل اینڈ کلچر سوسائٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد لائق زرداری کی ساتویں برسی کے موقع پر "پاکستان کی تحریک میں سندھ کے کردار” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس جوانوں کے لیے “بہبود جواں” انشورنس اسکیم کا افتتاح کردیا
وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی مصروفیات کے باوجود، پروفیسر ڈاکٹر لائق زرداری کی یاد میں اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر لائق زرداری کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا اور اعلان کیا کہ مورو کی لائبریری کو ڈاکٹر لائق زرداری کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قیام پاکستان میں سندھ کے بزرگوں اور آباؤ اجداد کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔ اس نوعیت کی تقریبات آج کے نوجوانوں کو ان کی تاریخ سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
بعد ازاں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے سندھ کے کچہ ایریاز میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ کچہ ایریاز میں حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔