ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
کراچی: متعدد علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، سوئی سدرن نے شیڈول جاری کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ خوارج کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔