خیبر پختونخوا: دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے داخل ہونے والے 3 دہشت گرد ہلاک

تشکر نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اور 22 جولائی 2024 کی رات سیکورٹی فورسز کو 3 دہشت گردوں کی نقل و حرکت، جو پاکستان ۔ افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، کا ضلع دیر میں موجودگی کا پتا چلا۔

صدر آصف زرداری کی کراچی میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے جامع منصوبے کی ہدایت

سیکیورٹی فورسز نے دراندازوں کو گھیرے میں لے لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

 

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

67 / 100

One thought on “خیبر پختونخوا: دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے داخل ہونے والے 3 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!