تشکر نیوز: مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں اور انہوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہداء میں لانس نائک گل خان شہید، سپاہی علی اکبر شہید، سپاہی عمر خان شہید، سپاہی بشیر احمد شہید، سپاہی مسعود شہید، سپاہی محمد خان شہید اور سپاہی اختر شہید شامل ہیں۔