عوام نے پہلے سے زیادہ سیٹیں دیں، اب واقعی خدمت کرنا پڑے گی، مراد علی شاہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کےلوگوں نےہمیں پہلےسےزیادہ سیٹیں دیں،اب واقعی صوبےکےلوگوں کی خدمت کرناپڑےگی ۔بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ہیں، اوراگلی باربلاول بھٹوعوام کےووٹ سےوزیراعظم بنیں گے۔

تیسری بار وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں تیسری بار وزیراعلیٰ اور پانچویں باراسمبلی کاممبربنا،میں سیاست میں محترمہ شہید کی وجہ سے ہوں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس وقت بہت یاد آتی ہیں،جب پہلی باراسمبلی کاممبربنااس وقت میرے والد میرے ساتھ تھے ۔میں نے ہمیشہ عزت کے ساتھ کام کیا ہے،دعاہے جب بھی میں اقتدار سے باہرنکلوں توعزت سےساتھ نکلوں مجھ پر بھروسہ کرنے پر پیپلزپارٹی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،کوشش کرونگاایوان میں فرق نہ رکھوں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جارہا تھا کہ آپ آج یا کل گرفتار ہوجاؤ گے جس پر بلاول نےکہاتھا مرادعلی شاہ جیل سےبھی میراوزیراعلیٰ ہوگا،مشکل میں ساتھ دینےپرقیادت کاممنون ہوں،ہم پربہت مشکلات آئیں،آصف زرداری جیل میں رہے،اورفریال تالپورکوعید کی رات گرفتارکیاگیا ،سراج درانی جیل سےاسمبلی چلاتےرہے،پچھلے 5سال میں بہت کچھ برداشت کیاہے،ہرمشکل وقت میں میری پارٹی اور فیملی نے ساتھ دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کودوسروں سےزیادہ نہیں توکم بھی نہیں جانتا،میں کراچی میں پیداہوا،یہیں سے تعلیم حاصل کی ہے،ہم سندھ میں کسان کارڈ دے چکے ہیں،ہم نےبھوک مٹاؤپروگرام کیلئےکام شروع کردیاہے۔کراچی کوکوئی سندھ سےالگ سمجھتاہےتودماغ سےنکال دے،میری اردو اپوزیشن ممبران سے زیادہ اچھی ہے۔

انکا کہنا تھا ذوالفقاربھٹونےملک کو آئین دیا،اس وجہ سے ملک قائم ہے ،آصف زرداری آئین کو اصل شکل میں لائے ،ذوالفقاربھٹو نےملک کوایٹمی ٹیکنالوجی دیکردفاع ناقابل تسخیربنایا، آصف زرداری اگلے مہینےصدر کا حلف اُٹھائیں گے،انہوں نے اپنےسارےاختیارات پارلیمنٹ کو دیئے، سندھ کےارکان آصف زرداری کوصدر کیلئے ووٹ دیں جبکہ دیگرتین صوبوں کےعوام کوبھی پیپلزپارٹی کوووٹ دینےکیلئےقائل کریں گے اوراگلی باربلاول بھٹوعوام کےووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرا جماعت اسلامی کے ساتھ اچھا تعلق رہا ،جماعت اسلامی کے نصراللہ شہید کےساتھ دوستی تھی،ہمیں بھی انتخابی نتائج پر اعتراضات ہیں مگرقانونی راستہ اپنائیں گے،ہم سےجوسیٹیں لی گئیں،واپس لینےکیلئےقانونی جنگ لڑیں گے،ایوان میں بیٹھےایک ایک ممبر کے فارم45 کی ذمہ داری لیتاہوں،ہمیں ملکی استحکام کو بھی دیکھنا ہے،سندھ کےلوگوں نےہمیں پہلےسےزیادہ سیٹیں دیں،اب واقعی صوبےکےلوگوں کی خدمت کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبےبھرمیں پینےکےصاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سندھ کوبدنام کرنےوالی بات ختم کرکےآگے چلیں،ہمیں لوگوں کومناناآتاہےان کی نبض جانتےہیں،ہم ایک ایک چیزکاحساب دینےکیلئےتیارہیں،ہم نےخدمت نہ کی ہوتی تواتنی سیٹیں نہ ملتیں۔ہم ہرچیز درست نہیں کرسکتے،آپ مثبت طریقےسےہماری غلطیاں بتائیں۔

انکا کہنا تھاسندھ میںاسٹریٹ کرائم اورکچےمیں آپریشن بڑے چیلنجز ہیں،5سے6 ماہ میں دہشتگردی کےبڑےواقعات ہوئے،چیزیں بدلنےکیلئےایک لیڈرچاہیےہوتاہے،وہ لیڈربلاول بھٹوہیں سیلاب کےدوران بلاول بھٹونےاپنےپروگرام ملتوی کرکےکام کیا۔انہوں نےکہاکہ سیلاب متاثرین کوگھربنا کردیں،میں نےسوچانوجوان چیئرمین ہیں صبح تک بھول جائیں گےمگرانہوں نے کہا کہ مجھےمکمل پلان بناکردیں۔

 

 

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی خدمت جانتےہیںقیادت کویقین دلاتےہیں پہلےجوکوتاہیاں ہوئیں اب نہیں ہوں گی بلاول بھٹونے 10نکات کااپنا وژن بتایا،آگےکاراستہ دیاہے، انہوں نے کہا ہےسندھ کےمنصوبےملک بھرمیں لےکرجائیں گے۔اگلے5سال سندھ کےعوام کی مزید خدمت کریں گے اوراگلےالیکشن میں قومی اسمبلی نشستوں کی سنچری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!