تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ٴْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 24 فروری2024ء) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ اور 72 انچ پی آر سی سی لائن نمبر دو متاثر ہوگئیں، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق لائنیں متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثر لائنوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثر لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس ضمن میں واٹر کارپوریشن حکام نے متاثرہ ہونے والی لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا، چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے۔