کراچی،شارع فیصل پر عمارت میں خوفناک آتشزدگی،آگ پرقابوپالیاگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: کراچی کی معروف شاہراہ شارع فیصل پر قائم ایک عمارت میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ایک عمارت میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے جائے وقعہ پر پہنچ کر عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا۔اس حوالے سے فائربریگیڈحکام نے بتایا کہ آگ عمارت کے تیسرے فلور پر ایک دفتر میں لگی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مزید کسی نقصان سے بچا لیا گیا۔تاہم پولیس حکام نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!