کے الیکٹرک اووربلنگ پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: نیپرا نے ڈسکوز کو اوور بلنگ سے متعلق انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے تمام کمپنیوں کو اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے بل وصول کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق اوور بلنگ سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے پر ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک اووربلنگ پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔
نیپرا کا ڈسکوز کو اوور بلنگ سیمتعلق انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے اوور بلنگ میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔نیپرا اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے بل وصول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فورا تبدیل کریں، تقسیم کار کمپنیاں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی سے کوآرڈینیٹ کرنے کی پابند ہے۔

 

 

نیپرانے کہاکہ پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئے بل فوری طور پر درست کرائیں، جون 2023 سیاب تک زائدبلنگ سے تبدیل کیٹیگری درست کرائیں، لیسکو پی آئی ٹی سی میں اپنا ریکارڈ کیٹیگری کے حساب سے ٹھیک کروائے اور بلنگ ریکارڈ کو پی آئی ٹی سے الحاق کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔نیپرااتھارٹی نے حیسکو ، سیپکو ، ٹیسکو اور پیسکو کو بلوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا میپکو، کیسکو اور لیسکو بھی غیر وصول شدہ بلوں کو فورا وصول کرے۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں سختی سے کنزیومر سروس مینول پر عمل کریں، ٹیرف قانون کیمطابق 30 دن کیبلنگ سائیکل پر عملدرآمد کیا جائے، تمام تقسیم کار کمپنیاں1 ماہ میں تمام ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہے اگر ایک ماہ میں عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!