تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
شب برات کے موقع پر ٹاون انتظامیہ زائرین قبرستان کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی : فراز حسیب
قبرستانوں اور ان کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے : فراز حسیب
کراچی () چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی ہدایت پر لیاقت آباد ٹاون کی انتظامیہ شب برات کے موقع پر زائرین قبرستان کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاون انتظامیہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے افراد کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہی ہے اس سلسلے میں لیاقت آباد ٹاون کے متعلقہ محکمے شعبان کا چاند نظر آتے ہی لیاقت آباد ٹاون میں قائم قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کی چھٹائی سمیت قبرستان آنے والے راستوں کی صفائی ستھرائی،گڑھوں کی بھرائی،استرکاری اور روشنی کے بھر پور انتظامات کو ممکن بنانے کے لئے شب وروزمصروف ہے، اس سلسلے میں سینیٹری ورکرز کوشفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کہ اس موقع پر مساجد، امام بارگاہوں، قبرستانوں اور روحانی محافل کے اجتماعات کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اورلیاقت آباد ٹاون کی انتظامیہ کی جانب سے قبرستانوں پرعوام کی سہولت کے لئے کیمپس قائم کئے جائیں گے، جہاں عوام کی تواضع ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے کی جائے گی، ان کیمپس پر پیرامیڈیکل اسٹاف طبی امدا کی فراہمی کے حوالے سے موجود ہوگا، ساتھ ہی ریسکیو کا عملہ کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے اورٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے فرائض انجام دے گا۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
(لیاقت آباد د ٹاون)